۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
امامی کاشانی

حوزہ/ آیت اللہ امامی کاشانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی گہری سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے خطے میں داعش کو ایجاد کیا اور جب داعش کے ذریعہ وہ اپنےشوم  اہداف تک نہیں پہنچ سکا تو اب وہ نئے طریقوں پر غور کررہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔ خطیب جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں  امریکہ اور اسرائیل کے ایران اور عالم اسلام کے خلاف گہرے اور سازشی منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کو اسرائیل اور امریکہ کے گہرے سازشی منصوبوں کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ اللہ تعالی ہمارے اعمال پر حاضر اور ناظر ہے ہمارے تمام اعمال ، حرکات و سکنات محفوظ ہیں ، لہذا ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی کے سلسلے میں قدم اٹھانا چاہیے اور ایسی باتوں سے دور رہنا چاہیے جو اللہ تعالی کی مرضی کے خلاف ہیں۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کی گہری سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے خطے میں داعش کو ایجاد کیا اور جب داعش کے ذریعہ وہ اپنےشوم  اہداف تک نہیں پہنچ سکا تو اب وہ نئے طریقوں پر غور کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے سوال کیا گیا کہ ظہور کب ہوگا؟ آپ نے فرمایا: جب بنی عباس کی حکومت ختم ہوجائےگی تب ظہور ہوگا۔ بنی عباس کی ظالم حکومت کا سلسلہ آج بھی خطے میں جاری ہے وہابی اور تکفیری حکومتیں بنی عباس کی حکومتیں ہیں جب ان کا خاتمہ ہوجائے گا تب امام (عج) کا ظہور ہوگا۔ انھوں نے ایران اور عالم اسلام کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مکر و فریب کے بارے میں ہوشیاراور بیدار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادی اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں اور ہمیں اپنے دشمنوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .